امریکا میں ایک دن میں باکسر قتل ، فٹبالر کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:46

امریکا میں ایک دن میں باکسر قتل ، فٹبالر کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

اینٹلانٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) امریکا میں شائقین کھیل کو ایک دن میں دو بری خبریں سننے کو ملیں۔ ایک سابق باکسر اونیل بیل کو ڈاکووٴں نے مار دیا جبکہ دوسرے فٹبالر سینٹ لوئس رمیزنا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

40 سالہ باکسر سابق باکسنگ چیمپئن اونیل بیل ایٹلا نٹا میں بس کے سٹاپ پر کھڑے تھے کہ ڈاکووٴں باکسر اونیل بیل کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کے دوران ڈاکووٴں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب مقامی فٹبالر سینٹ لوئس رمیز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ فٹبالر کو اسپتال منتقلی کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔