کرکٹ ہو،ہاکی ہویا کوئی دوسرا کھیل ،صرف ہم ہی جیتیں،بھارتیوں کی نئی منطق

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:46

کرکٹ ہو،ہاکی ہویا کوئی دوسرا کھیل ،صرف ہم ہی جیتیں،بھارتیوں کی نئی ..

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بھارتیوں نے شکست پر غصہ نکالنے کیلئے ارجنٹائن ہاکی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کردیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ارجنٹائن نے مزید میچ کھیلنے سے انکار کردیا،،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کھیلا جانیواالا مینز لیک میں ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم نے بھارت کو-0 3 سے شکست دی جس پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے اور ارجنٹائن کی ٹیم جب سٹیڈیم سے ہوٹل کی جانب جارہی تھی کہ اس دوران مشتعل تماشائیوں نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے ارجنٹائن کھلاڑی خوف دہ ہوگئے ،اس حملے میں بس کے شیشے مکمل طور پر ٹوٹ گئے تاہم کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں،رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اور مشعل مظاہرین کو منتشر کیا اور انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ارجنٹائن ہاکی ٹیم کو سٹیڈیم سے ہوٹل باحفاظت پہنچا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد ارجنٹائن کوچ اور آفیشلز نے شدید مذمت کرتے ہوئے مزید میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے

متعلقہ عنوان :