شاہد آفریدی ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا سعید اجمل کا ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:49

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولربن گئے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے اسٹار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے سعید اجمل کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کرلیا، شاہد آفریدی نے یہ اعزاز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اپنے نام کیا جس کے بعد ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے جب کہ آل راونڈر ون ڈے میں 395 اور ٹیسٹ میں 48 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی اسپنر سعد اجمل کے پاس تھا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 85 وکٹوں کیساتھ سر فہرست تھے۔

متعلقہ عنوان :