ثانیہ مرزا نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کو ٹینس کھیلنے کے گر سکھائے

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:49

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی کو کس طرح ٹینس کھیلنا سکھائی۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں ہونے والے نمائشی میچ کے افتتاحی کی تقریب کے دوران ٹینس ڈبلز کی نمبرون کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کو ٹینس کھیلنے کے گر سکھائے۔میچ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی بہو نے ماہر استاد کی طرح ممتا بینرجی کا ہاتھ پکڑا اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے سعادت مند شاگرد کی طرح ان کی بات مانتے ہوئے گیند کو کامیابی سے ہٹ کیا ،جس پر انہیں خوب داد بھی ملی۔

متعلقہ عنوان :