ایک خاتون کو سوا دو لاکھ پاوٴنڈ سالانہ تنخواہ پر برطانوی ایف بی آئی کا چیف لگا دیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:53

لندن ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) ایک خاتون کو سوا دو لاکھ پاوٴنڈ سالانہ تنخواہ پر برطانوی ایف بی آئی کا چیف لگا دیا گیا۔ لینے اونز تین سال سے سرے پولیس کی چیف کانسٹیبل کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ اب وہ منظم جرائم، ڈرگ گینگز، انسانی سمگلروں اور منی لانڈررز کا پیچھا کریں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل لینے اونز کو ایک نوجوان کے قتل اور علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ اونز کا کہنا ہے بجٹ میں کٹوتی کی وجہ سے مجرموں کو سزا دلانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

اپنے نئے عہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اونز نے کہا کہ برطانیہ میں منظم جرائم کے طریقہ کار بدل رہے ہیں اس لئے تحقیقاتی ایجنسی کو بھی اسی حساب سے تیاری کرنا ہوگی۔