داعش نے ویڈیو میں تائیوان کو آزاد ملک دکھا کر چین کو برہم کر دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:54

دمشق ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) شدت پسند تنظیم داعش پہلے ہی چین کے ایک شہری کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کر چکی ہے اور اب اس نے چین کو سخت مشتعل کرنے والا ایک اور اقدام کرتے ہوئے تائیوان کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق داعش نے اپنی ایک تازہ ترین ویڈیو میں ان ممالک کے پرچم دکھائے ہیں کہ جنہیں یہ تنظیم اپنا دشمن تصور کرتی ہے۔ ان پرچموں میں تائیوان کا پرچم بھی شامل ہے، جسے چین آزاد ریاست تسلیم نہیں کرتا بلکہ اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :