پاک ، بھارت کرکٹ سیریز : ہندو انتہا پسند جماعت شوسینا اپنے کرکٹ بورڈ پر برس پڑی

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:02

پاک ، بھارت کرکٹ سیریز : ہندو انتہا پسند جماعت شوسینا اپنے کرکٹ بورڈ ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) پاک بھارت کرکٹ سیریزسے متعلق پگھلتی برف شیو شینا کو ایک آنکھ نہ بھائی ، مودی سرکار کی منہ زور جماعت شیو سینا بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑی، کہا پاک بھارت سیریز بحالی سے لاکھوں بھارتیوں کی دل آزاری ہوگی ۔

(جاری ہے)

پہلے انتہا پسندی پرلوگوں کا سچ سننا برداشت نہ ہوا اور اب مودی سرکار کی بغل بچہ جماعت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیا ، یہ شرپسند ٹولہ پاک بھارت سیریز کی بحالی پر اپنے ہی بورڈ پر بجلی بن کر گر پڑا ، اپنی گندی ذہنیت سے کرکٹ جیسے پرامن کھیل کو بھی گندا کرنے کی ٹھان لی ہے ۔

شیوشینا کا ترجمان اخبار ’سامنا‘ پاکستان دشمنی میں ایک اور قدم آگے بڑھ گیا ۔ اخبار نے اداریئے لکھا کہ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے اجمل قصاب کو اس کی ٹیم کے ساتھ اعزازات سے نوازا جا رہا ہے ۔ اخبار نے یہ زہر بھی اگلا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاک بھارت سیریز پاکستان میں نہیں کرائی جا رہی اور شیوشینا اسے بھارت میں ہونے نہیں دیگی، یہ خوشی کی بات ہے کہ اب تک بھارتی وزارت خارجہ نے سیریز پر کوئی گرین سگنل نہیں دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :