معروف ستار نواز استاد سلیم خان پونچھ والے کل فیصل آباد آرٹ کونسل میں اپنے فن کامظاہرہ کرینگے

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:12

معروف ستار نواز استاد سلیم خان پونچھ والے کل فیصل آباد آرٹ کونسل میں ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ملک کے معروف ستار نواز استاد سلیم خان پونچھ والے کل اتوار کو شام 6بجے اپنی ٹیم کے ہمراہ فیصل آباد آرٹ کونسل کے نصرت فتح علی خان میں اپنے فن کا مظاہر ہ کرینگے۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے مہمان خصوصی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز ہونگے جبکہ استاد سلیم خان کی ٹیم میں طبلہ نواز استاد جمی خاں، خلیل فاروق، عظیم نیازی، قاسم بھروانہ ، اجمل گردیزی اور خرم صدیق شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :