پاکستانی ڈرامہ پہلے کی طرح آج بھی کامیاب ہے، ندا چوہدری

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:16

پاکستانی ڈرامہ پہلے کی طرح آج بھی کامیاب ہے، ندا چوہدری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ زندگی میں ہمیشہ مثبت سوچا ہے جس کی وجہ سے ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسٹیج ڈرامہ پہلے بھی بہت کامیاب تھا اور آج بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی طرز پر بنائی جانے والی چیزیں کامیاب ہوتیں تو آج فلم انڈسٹری پر زوال نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر منفرد موضوع ہوتو پاکستان میں اسٹیج ڈرامہ کی کامیابی کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔