کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو نیب سے نہیں بچے گا‘ چھوٹی بڑی مچھلیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی‘ جال میں بڑی مچھلی آئے یا چھوٹی کارروائی قانون کے مطابق ہی ہو گی‘ڈی جی نیب پنجاب سید برہان علی کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) ڈی جی نیب پنجاب سید برہان علی نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو نیب سے نہیں بچے گا‘ چھوٹی بڑی مچھلیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی‘ جال میں بڑی مچھلی آئے یا چھوٹی کارروائی قانون کے مطابق ہی ہو گی۔ وہ ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی نیب پنجاب نے جوڈیشل کمپلیکس میں نیب کے پراسیکیوٹر آفس کا افتتاح بھی کیا۔

تقریب سے خطاب میں سید برہان علی نے کہا کہ کرپشن والا کوئی شخص معافی کا مستحق نہیں ۔ نیب میں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے چاہے چھوٹی مچھلی ہو یا بڑی قانون سب کیلئے ایک ہے اور سب کے ساتھ قانون کے مطابق ہی نمٹا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو نیب سے نہیں بچے گا۔

متعلقہ عنوان :