پاکستان سے تعصب کی انتہا، شیو سینا نے گرین شرٹس کو ”اجمل قصاب کی ٹیم “قرار دیدیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:21

پاکستان سے تعصب کی انتہا، شیو سینا نے گرین شرٹس کو ”اجمل قصاب کی ٹیم ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)بھارتی انتہاء پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے پاکستان سے تعصب اور پاک بھارت کرکٹ سیریز روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کی انتہاء کر دی۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ”اجمل قصاب کی ٹیم “قرار دیتے ہوئے سیریز ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کی دھمکی دیدی۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا نے سری لنکا میں بھی پاک بھارت سیریز کی مخالفت کر دی ہے۔ شیو سینا نے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کو باندھ کر رکھا جائے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ”اجمل قصاب کی ٹیم“ ہے ۔پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔