بھارتی حکام نے ملک میں شدت پسند تنظیم داعش کی موجودگی کا اعتراف کر لیا

جنوبی بھارت میں شہریوں سے چیلنجز درپیش ہیں ، بھارتی وزیر کا ٹی وی انٹرویو

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی حکام نے اپنے ملک میں شدت پسند تنظیم داعش کی موجودگی کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جنوبی بھارت میں اپنے شہریوں سیے چیلنجز درپیش ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کیرن رجیجو نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ چیلنجز موجود ہیں ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ ایک حقیقت ہے اور خطرات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی ریاستوں کے مسلمان شمالی بھارت کے مسلمانوں کی نسبت داعش کی جانب زیادہ کشش رکھتے ہیں یہ ایک حقیقت ہے تاہم ہمیں ملک کے دیگر حصوں میں بھی اپنی نگرانی نظر انداز نہیں کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب خطے میں داعش کے ابھرنے کے خطرات موجود ہں خواہ بھارت ہو پاکستان ہو یا افغانستان ۔ تاہم جو چیز پریشان کن ہے کہ تینوں حکومتیں آپس میں رابطوں میں اس حوالے سے نہیں ہیں ۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ داعش صرف ایک دہشت گرد کو استعمال کر کے حملے کر سکتی ہے تاہم نئی دہلی کو اس حوالے سے معلوم ہے اور تدراک کے لئے تمام اقدامات کر لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :