سری لنکا 3 دسمبر کو نیوزی لینڈ بورڈ پزیذیڈنٹ الیون کیخلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریگا

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:34

سری لنکا 3 دسمبر کو نیوزی لینڈ بورڈ پزیذیڈنٹ الیون کیخلاف تین روزہ ٹور ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) آئی لینڈرز 3 دسمبر کو نیوزی لینڈ بورڈ پزیذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم کے قائد میتھیوز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے وردھنے اور سنگاکارا کے بغیر ہماری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کالی آندھی کو تینوں طرز کی سیریز میں آؤٹ کلاس کیا لیکن دورہ نیوزی لینڈ بالکل مختلف ہو گا کیونکہ کنڈیشنز اور حریف ٹیم بھی مختلف ہو گی، ہم نے زیرو سے شروع کیا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز چیلنجنگ ہو گی، کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔