زخمی آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل سٹارک کیویز کیخلاف رواں آخری ٹیسٹ سے دستبردار

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:34

زخمی آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل سٹارک کیویز کیخلاف رواں آخری ٹیسٹ سے دستبردار

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف رواں تاریخی اور آخری ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلر مچل سٹارک فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ کے بقیہ دنوں سے دستبردار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی لیکن پہلے روز ہی آسٹریلوی ٹیم کو بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا، سٹارک پاؤں کی انجری کا شکار ہو کر ٹیسٹ کے باقی دنوں سے باہر ہو گئے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا ہے کہ سٹارک کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور اس حالت میں ان کیلئے کھیل کو جاری رکھنا نقصان دہ ہو سکتا ہے اس لئے وہ رواں ٹیسٹ کے بقیہ دنوں میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ سٹارک نے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :