مجاور وزیراعظم انٹرنیشنل جھوٹوں کا امام ہے،جس پیپلز پارٹی کوجنرل ایوب اور ضیا ء نہ ختم کرسکے اسے عبدالمجید نے عملاً رسوا کر کے رکھ دیا ہے، ہمایوں زمان مرزا

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:36

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر راہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہاہے کہ مجاور وزیراعظم مجید انٹرنیشنل جھوٹوں کا امام ہے1985ء میں مجاور نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کی ساری لیڈرشپ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑی مجاور 1985ء میں بھٹو خاندان سے اس و قت غداری کی جب پیپلز پارٹی جنرل ضیاالحق جیسے ظالم حکمران کا مردانہ وار مقابلہ کر رہی تھی ۔

چوہدری مجید نے لبریشن لیگ کا ٹکٹ لیکر الیکشن لڑا ۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 48سالہ سیاسی جدوجہد میں آزاد کشمیر کا ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جس نے ساڑھے چار سالہ دور میں بدترین کرپشن کرکے بھٹو شہیدا ور بی بی شہید کے حقیقی جانثار جیالوں کا قتل عام کرکے پیپلز پارٹی کی پیٹ میں چھرا گھونپا ۔

(جاری ہے)

جس پیپلز پارٹی کوجنرل ایوب اور جنرل ضیا نہ ختم کر سکا اس جماعت کو آزاد کشمیر میں عملاً رسوا کرکے رکھ دیا ہے پیپلز پارٹی کے جیالے تاریخ کے کرپٹ اور جھوٹے وزیراعظم کو 2016کے جنرل الیکشن میں پورے کشمیر میں بے نقاب کریں گے۔

شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ازلی دشمنوں اور ضیا باقیات کو ساڑھے چار سال عیاشیاں کرانے اور اعلیٰ ترین عہدوں پر تعینات کرکے پیپلز پارٹی سے غداری کرنے والے وزیراعظم کا حشر دونوں جانب کی عام دیکھی گی۔ آزادکشمیر میں مجاور وزیر اعظم کی کرپٹ ترین اور رشوت خور رسوائے زمانہ حکومت نے بھٹو کے جیالوں کی قربانیوں پر شب خون مارا ہے جو ناقابل برداشت اور ناقابل معافی جرم ہے 40سال سے پاکستان پیپلزپارٹی کا عظیم پرچم آزادکشمیر کے فلک پوش پہاڑوں پر سربلند رکھنے والے بہادر جیالوں نے اپنے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیربھٹو کے عظیم نظریے اور فلسفے کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھا ۔

پاکستان میں بدترین ڈکٹیٹروں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ،ممتاز حسین راٹھور ،پیر علی جان شاہ ،اور صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کی خدمات ہماری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ افسوس کی بات ہے کہ مجاور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدنے اپنی کٹھ پتلی حکومت کو بچانے کیلئے پاکستان کے ازلی دشمنوں کو کشمیر ہاؤس میں پرتکلف عشائیے دیئے اورجنرل ضیاء کی باقیات سے گٹھ جوڑ کرکے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے خون سے غداری اور قوم فروشی ہے ۔

ان خیالات کاا ظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر راہنما ہمایوں زمان مرزا نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں زمان مرزانے کہا کہ میں آزادکشمیر بھر کی سول سوسائٹی ،وکلاء ،صحافیوں اور تمامکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجاور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے ظالمانہ اوروحشیانہ دور حکومت میں مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی جو مذمت کی ہے میں اس پر مبارکباد پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں ایک گھناؤنی اور منظم سازش کے تحت حکومت نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروا کر گھٹیا ترین حرکت کی ہے ۔

ہمایوں مرزا نے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں نظریہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے بھٹو اور بی بی شہید کی تصا ویر وں کی بے حرمتی کرنے والوں کو اعلیٰ ترین عہدے پر بٹھایاگیا ہے جو نہ صرف شرمناک فعل ہے بلکہ بھٹو خاندان کی پیٹھ میں چھرا گھوپنے کے مترادف ہے جب بی بی شہید اور بھٹو شہید پرضیاء الحق کے دور میں برا وقت آیا تو یہ نودولتیں اور سیاسی گماشتے ضیاء کے ساتھ مل گئے تھے لیکن مقام افسوس ہے کہ آج آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے وزیر اعظم ان کے اعزاز میں ایوان وزیر اعظم میں سرکاری تقریبات کاانعقاد کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ان کا ہمارے پاس آنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے پیپلزپارٹی کے کارکن وزیراعظم کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ میں حلفاً اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کرکہتاہوں کہ مجاور وزیر اعظم نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے جینوین اوروفادار کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایاہے جنہوں نے اپنی زندگی کے تیس چالیس سال پارٹی پر قربان کردیئے ۔وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو وہ مشیران اور نودولتیے مشورہ دیتے ہیں جن کو نہ پیپلزپارٹی کی تاریخ سے آشنائی ہے اور بھٹو خاندان کے سیاسی کردار سے واقفیت ہے ۔یہ سیاسی اداکار چوہدری مجید کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی لے ڈوبیں گے ۔

متعلقہ عنوان :