عوام وزیر امور کشمیر کے ذریعے آزاد کشمیر کو مالیاتی بحران کا شکار کرنیوالوں کو ووٹ کی پرچی سے انتقام کا نشانہ بنائیگی،محمد مطلوب انقلابی

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:37

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ وزیر امور کشمیر کے ذریعے آزاد کشمیر کو مالیاتی بحران کا شکار کرنے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے خود انتقام کا نشانہ بنائے گی تعلیمی پیکیج کسی بھی قیمت پر کسی ایک پارٹی یا شخصیت کے تابع نہیں کریں گے میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے تعلیمی پیکیج عوام کا ہے اور اس کی حفاظت اور فائدہ عوام کو حاصل ہو گا وفاقی حکومت کی طرف سے شدید مالیاتی بحران کے باوجود حکومت آزاد کشمیر نے خطہ میں تعلیمی انقلاب اور آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیمی پیکیج تیار کیا جس کی منظوری آزاد کشمیر کابینہ نے دی اور محکمہ مالیات آزاد کشمیر نے ان کی توسیع کی ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے چوہدری محبوب ایڈووکیٹ آف دھناں تنیوٹ کے فرزند چوہدری عامر محبوب کی دعوت ولیمہ پر کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کچھ تعلیم دشمن عوام کو غلط پروپیگنڈے سے مزموم کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے تعلیمی پیکیج موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ علم دوستی کا ثبوت ہے تعلیمی میدان میں ترقی سے ہی جدید چیلنجز سے نابردآزما ہو سکتے ہیں ریاست نے تعلیم کے فروغ کے لیے پیپلز پارٹی حکومت دن رات کوشاں ہے آزاد حکومت کی کارکردگی بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں آمدہ ا لیکشن میں پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر جیت کر حکومت بنائیگی ۔

متعلقہ عنوان :