پاکستان ، انگلینڈکے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں 5 پاکستانی کپتان بنے

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:37

پاکستان ، انگلینڈکے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں 5 پاکستانی کپتان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان اورانگلینڈکے مابین کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی جانب سے5کھلاڑیوں نے کپتانی کے فرائض سرانجام دےئے۔سب سے زیادہ 5ٹی ٹونٹی میچوں میں شاہدآفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تاہم شاہدآفریدی ابھی تک انگلینڈکے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔پاکستان کے انضمام الحق نے2006ء میں ایک میچ میں کپتانی کی اورجیتا۔

انضمام الحق کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

(جاری ہے)

یونس خان نے2009ء میں انگلینڈکے خلاف ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم کی قیادت کی اورمیچ میں شکست کاسامناکرناپڑایونس خان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔شعیب ملک نے2010ء انگلینڈکے خلاف2ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ایک میچ جیتااورایک میچ ہاراشعیب ملک کی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔شاہدآفریدی نے2010ء سے2015 تک انگلینڈکے خلاف5 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی اورپانچوں میچوں میں شکست کاسامناکرناپڑاشاہدآفریدی کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔مصباح الحق نے2012ء میں 3میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ایک میچ جیتااورایک میچ ہارامصباح الحق کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد ہے ۔

متعلقہ عنوان :