کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کراچی پہنچ گئے ، کپتان کچھ دیر تک پہنچیں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 13:44

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان بھی کچھ دیر تک کراچی پہنچیں گے .

(جاری ہے)

کراچی میں دونوں رہنما بلدیاتی انتخابات کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جبکہ سراج الحق اور عمران خان کی قیادت میں مزار قائد تک ریلیاں بھی نکالی جائیں گی. دوسری جانب کراچی ائیر پورٹ پر کپتان کے ٹائیگرز ڈھول لے کر پہنچ گئے ہیں اور بے صبری کے کپتان کی آمد کا انتظار کیاجا رہا ہے.