سوئٹزرلینڈ میں تعصب پر مبنی قانون نافذ کردیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:49

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) سوئٹزرلینڈ میں تعصب سے بھرپور قانون نافذ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے علاقے ”ٹی چینر“ میں عوامی مقامات پر برقعہ پہننے اور نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے حکام کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو دس ہزار ڈالر تک جرمانہ ہوگا۔