گلابی سنڈی کے مربوط طریقہ تدارک کیلئے کاٹن جنرز اور کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کاآغاز کردیاگیا
کاشتکار گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے مربوط طریقہ پرعمل کریں، کاٹن فیکٹریز میں کپاس کے کچرے ،کھیتوں میں کپاس کی چھڑیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے ، ڈی ای زراعت مظفر گڑھ
ہفتہ 28 نومبر 2015 13:54
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ضلع مظفرگڑھ میں گلابی سنڈی کے مربوط طریقہ تدارک کیلئے کاٹن جنرز اور کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کاآغاز کردیاگیا ہے۔گلابی سنڈی کپاس کی کوالٹی کو تباہ کرنے اور ملکی سطح پر اربوں روپے کے نقصان کاسبب ہے۔ کاشتکار گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے مربوط طریقہ پرعمل کریں۔ کاٹن فیکٹریز میں کپاس کے کچرے اور کھیتوں میں کپاس کی چھڑیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کااظہار مہرعابدحسین ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت توسیع مظفرگڑھ نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی محکمہ زراعت کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں گلابی سنڈی کے مربوط طریقہ انسداد بارے بھرپور مہم کاآغاز کردیاگیا ہے۔(جاری ہے)
جس میں کاٹن جنرز اور کاشتکاروں کوگلابی سنڈی کے تدارک کیلئے عملی تربیت فراہم کی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی کہ وہ کپاس کی آئندہ فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کے لیے کپاس کے کاشتکار چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31جنوری تک ہر صورت مکمل کر لیں اور خالی کھیتوں میں گہرا ہل چلا کر سنڈیوں کے پیوپے تلف کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کی گلابی سنڈی نہ صرف کپاس کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے روئی کی کوالٹی خراب ہوتی ہے اور ریشہ کمزور ہوتا ہے ۔ یہ سنڈی سردیوں کا موسم میں دو بیجوں کو جوڑ کر ان کے اندر یا آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے اَن کھلے ٹینڈوں یا جننگ فیکٹریوں کے کچرا کے اندر گزارتی ہیں۔کاشتکار کھیتوں اور سڑکوں پر پڑی کپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ کر کے ان کھلے ٹینڈوں اور کچرے کو تلف کر دیں ۔انہوں نے بتایا کہ آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ٹینڈوں کو توڑ کر تلف کر دیں اور بعد میں چھڑیوں کی کٹائی اس طرح کریں کہ ان کو زمین کے اندر چھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے تاکہ ان سے موسم بہار کی آمد پر نئی پھوٹ نہ نکل سکے ۔ کپاس کے خالی کھیتوں میں موسم سرما کی آمد سے قبل روٹا ویٹر یا مٹی پلٹنے والا گہر اہل چلا کر کپاس کے مڈھوں اور خودرو جڑی بوٹیوں کو تلف کردیں ۔ چھڑیوں کو اگر ایندھن کے طور پر رکھنا مقصود ہو تو چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر دھوپ میں اس طرح رکھیں کہ ان کے مڈھ زمین کی طرف رہیں اور دھوپ لگنے سے باقی ماندہ ٹینڈوں سے گلابی سنڈی کے پروانے کپاس کی فصل سے قبل نکل کر ضائع ہو جائیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.