پیپلز پارٹی کا 48واں یوم تاسیس پرسوں سادگی سے منایا جائے گا

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا 48واں یوم تاسیس 30نومبر کوسادگی سے منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی قیادت نے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث پارٹی کا یوم تاسیس سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :