سرگودھا پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:57

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) پولیس نے ہیروئن 830گرام،چرس470گرام، شراب18 بوتل ، ناجائز اسلحہ برآمدکر کے6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سلانوالی پولیس نے گل اکبر سکنہ چک27شمالی سے ہیروئن315گرام، ثمر عباس سکنہ سلانوالی سے شراب18بوتل،تھانہ صدر پولیس نے محمد اخلاق سکنہ استقلال آباد سے ہیروئن515گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے ذوالفقار علی سکنہ چک50جنوبی سے چرس470گرام، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے غلام باقر سکنہ دلاور سے بندوق12بور معہ2کارتوس،تھانہ اربن ایریا پولیس نے احمد علی سکنہ ٹی این ٹی چوک سرگودھا سے پسٹل30بور معہ3گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :