صدر انسانی حقوق میرپور نے میاں محمد ٹاؤن بن خرماں راجہ محمد مشتاق نے بلدیاتی کونسلر بننے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) صدر انسانی حقوق میرپور نے میاں محمد ٹاؤن بن خرماں راجہ محمد مشتاق نے بلدیاتی کونسلر بننے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردیں۔ آزاد امید وار کی حیثیت سے ، کسی جماعت کا کینڈئیٹ نہیں بنوں گا۔ عوام سے دھوکا کروں گا نہ کرنے دوں گا چاہے حکومت کسی کی بھی ہو عوام کی مسائل حل ہونے چاہیں ۔ فریادیوں کے لئے دروازہ ہر وقت کھلا رکھوں گا۔

کسی امیر غریب کا تفرقہ نہیں کروں گا۔ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ہی اپنے مفاد کیلئے کام کیے ہیں ناکہ عوام کے مفاد کیلئے۔ میاں محمد ٹاون محنت کشوں کا بڑا سیکٹر ہے ۔ جس میں آج سوئی گیس جیسی سہولت سے محروم رکھا گیا ، میاں محمد ٹاون سے ایسا سلوک کس بات پر ۔ کیا میاں محمد ٹاون کی عوام کو یہ حق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بڑے لیڈر نے آکر کوئی حق کی بات نہیں کی۔

پانی کی قلیت بھی اس سیکٹر میں موجود ہے ۔ نالیاں ، گلیاں ، سٹرکیں ناپختہ ہیں نالوں اور سیوریج کے کھولے مین ہول گندے ماحول اور بد بو کا سبب بن کر ماحول کو گندہ کر رہے ہیں ۔ میرپورمنی لنڈن کہلانے والا شہر ہے مگر اس کے سب سیکٹرز کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے۔ میاں محمد ٹاون کی پڑھی لکھی نوجوان نسل سٹرکوں پر ڈگریاں اٹھائی ہوئی نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں جن کو اگر کوئی ملی بھی تو وہ بھی کنٹریکٹ پر ۔ اپنی پسند نا پسند کے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ۔ لوگوں کا حق مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں ۔

متعلقہ عنوان :