پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑی عوامی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کا48واں یوم تاسیس 30نومبر کو آزادکشمیر ،پاکستان اور دنیا بھر میں انتہائی عقیدت واحترام اور قومی ملی جذبے کے ساتھ منایاجائیگا

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئرراہنما ہمایوں زمان مرزا کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:04

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئرراہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑی عوامی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کا48واں یوم تاسیس 30نومبر کو آزادکشمیر ،پاکستان اور دنیا بھر میں انتہائی عقیدت واحترام اور قومی ملی جذبے کے ساتھ منایاجائیگا پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی لازوال اور گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سمینارز ،قومی تقریبات ،مذاکرے منعقد ہوں گے جس میں پیپلزپارٹی کے بانی قائدین اور شہداء وطن کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا 30نومبر 1967کو زندہ دلاں لاہور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جس تاریخی جماعت کی بنیاد رکھی تھی آج اس جماعت کو 48سال ہوچکے ہیں جس کے بہادر اور جانثار جیالوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پیپلزپارٹی کاعظیم جھنڈا سربلند رکھ کر تاریخ میں امر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئرراہنما ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں زمان مرزا نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیرپر رکھی پاکستان کی تاریخ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ جیسے بڑے عالمی فورم پر اپنے پہلے خطاب میں نہ صرف کشمیریوں کی پرامن تحریک کی حمایت کی بلکہ کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا تاریخی اعلان کیا یہ بھٹو جیسا ذہین ،اعلیٰ پائے کا سیاستدان اور کشمیریوں کا بہی خواہ ہی کرسکتاتھا انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں ہی حل ہوگا ۔

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بھرپور وکالت اور ترجمانی کا حق ادا کیا ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کیلئے تاریخ ساز خدمات سرانجام دی ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم شہیدوں، مجاہدوں اور غازیوں کی جماعت سے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلز پارٹی سے بڑھ کر کشمیریوں کی کون عزت کر سکتا ہے جب تک بھٹو اور بی بی شہید کا نظریہ زندہ ہے ہم جموں وکشمیر کی آزاد ی کی منزل سے ہم کنار ہو کر رہیں گے ۔