مجاور وزیراعظم اور اسکا کمیشن ایجنٹ بیٹا مجھ جیسے چالیس سالہ نظریاتی کارکن کیساتھ ساڑھے چار سالوں میں جھوٹ اور فریب کر کے میرے بیٹے کو مستقبل بنیادوں پر ملازمت میں ایڈجسٹ نہیں کیاجو پیپلزپارٹی کے نظریے اور فلسفے کے خلاف ہے

پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور سینئر رہنما حاجی اللہ دتہ آرائیں کا بیان

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور سینئر رہنما حاجی اللہ دتہ آرائیں نے کہا ہے کہ مجاور وزیراعظم اور اس کے کمیشن ایجنٹ بیٹے نے مجھ جیسے چالیس سالہ نظریاتی کارکن کیساتھ گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران جھوٹ اور فریب کر کے میرے بیٹے کو مستقبل بنیادوں پر ملازمت میں ایڈجسٹ نہیں کر رہے جو کہ پیپلزپارٹی کے نظریے اور فلسفے کے خلاف ہے مجاو ر وزیراعظم کی جھوٹی تسلیاں اب ناقابل براشت ہو چکی ہیں ۔

مجید حکومت میرے جیسے نظریاتی و سینئر کارکنان کی وجہ سے اپنی اہمیت کھوتی چلی جا رہی ہے بھٹو اور بے نظیر کے حقیقی وارثوں کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ضیاء الحق کے ٹائٹوں اور گماشتوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا جو کہ پیپلزپارٹی کے نظریے سے غداری کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم مجید کس منہ سے 2016کے الیکشن میں ووٹ مانگیں گے آج آزادکشمیر کے دس اضلاع میں بھٹو اور بی بی کے جیالوں کو ایک گھناؤنی سازش کے ذریعے ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے جبکہ نو دولتیوں اورعوامی وسائل سے پلنے والے پلاٹ مافیااور کمیشن مافیا آج اقتدار کے اندر براجمان ہیں جو کہ پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔حاجی اللہ دتہ آرائیں نے کہا کہ مجید اور اس کا بیٹا ساڑھے چال سال میرے بیٹے کامستقبل آرڈر نہ کر کے مجھے تگنی کا ناچ نچاتے رہے غریب پروری اور سفید پوشی میں پیپلزپارٹی کا پرچم ہاتھ سے نہیں چھوڑا آج پارٹی پرچم ضیاء الحق کے کارندوں کے ہاتھوں میں ہے جو ہمارے لیے مر مٹنے کا مقام ہے ۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ آزادکشمیر میں کرپٹ وزیراعظم اور اس کے بیٹے اور کرپٹ وزراء کو فوری فارغ کر کے پیپلزپارٹی کے حقیقی اور جانثار جیالے کو پارٹی کا صدر اور وزیراعظم بنایا جائے تا کہ 2016کا الیکشن ہم جیت سکیں ۔

متعلقہ عنوان :