پاکستان کی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے والد الیکشن ہار سکتے ہیں تو راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والی وزیر سماجی بہبود کے والد اور صدر کے عہدے پر بیٹھے ہوئے یعقوب خان کو الیکشن ہارتے دیر نہیں لگے گی

مسلم لیگ (ن) کے بانی رہنما ء اور سابق وزیر اعظم سکندر حیات کے ساتھی سابق کونسلر بلدیہ شبیر حیات کا بیان

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:04

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے بانی رہنما ء اور سابق وزیر اعظم سکندر حیات کے ساتھی سابق کونسلر بلدیہ شبیر حیات نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے والد الیکشن ہار سکتے ہیں تو راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والی وزیر سماجی بہبود کے والد اور صدر کے عہدے پر بیٹھے ہوئے یعقوب خان کو الیکشن ہارتے دیر نہیں لگے گی ‘یعقوب خان نوشتہ دیوار پڑھ لیں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے جو اقرباء پروری اور کرپشن انہوں نے کی ہے وہ انہیں رسواء کر کے چھوڑے گی سکیم خوروں کا ایک گروہ انہوں نے پال رکھا ہے کس قدر اندھیر نگری ہے کے حکومت منصوبے دے رہی ہے اور لوگوں کے بجائے صدر کا سٹاف منصوبوں کے حق میں سرکاری پیسوں سے میڈیا میں اشتہارات لگواکر صدر کی تعریفیں کر رہا ہے شبیرحیات نے کہا کہ سکندر حیات کو نفی کر کے کوئی سیاست نہیں کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں اقتدار کے لیے دوڑ لگانے والوں کو نکیال جا کر سکندر حیات کے دربار میں حاضری دینا ہو گی اس سے ہٹ کر کوئی چارہ نہیں۔