بھارتی حکومت کو پیرس میںہونے والے خود کُش حملوں کا پہلے سے ہی علم تھا ، بین الاقوامی میڈیا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 14:06
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : بین الاقوامی میڈیا کی حال ہی میں سامنے آئی ایک رپورٹ میں ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے . رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے حملوں سے متعلق بھارتی حکومت پہلے سے ہی آگاہ تھی لیکن بھارت نے کسی حکومت کے ساتھ یہ معلومات شئیر نہ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی کو مزید مؤثر کرنے پر توجہ دی. بھارت کی وزارت داخلہ نے تمام بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو ایک خفیہ خط بھی ارسال کیا ہے جس میں تمام ایجنسیوں کو کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر داعش کو ایسی کارروائی پر اکسانے کے پیچھے بھارت ہی کا ہاتھ ہے.(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سینئر اہلکاروں نے خفیہ طور ہر عراق اور شام کے دورے بھی کئے، اور داعش کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کیں. انہی خفیہ دوروں کے بعد داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں دنیا کے میڈیا کے سامنے آنا شروع ہوئیں، خصوصا بھارتی میڈیا میں، جنکا تعلق داعش اور القاعدہ کے ساتھ جوڑا جاتا رہا.
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پیرس حملوں میں کی گئی منصوبہ بندی ہالی وڈ فلم ”فرام پیرس وٍد لو“ کی طرز پر کی گئی ہے جس میں پیرس میں بڑے بڑے حملے دکھائے گئے تھے اور دلچسپ بات تو یہ کہ اس فلم کی فنڈنگ بھی بھارت ہی کی جانب سے کی گئی تھی .
واضح رہے کہ پیرس کے مختلف علاقوں میں کیے گئے 6 حملوں کی ذمہ داری انتہا پسند جماعت داعش نے قبول کی تھی.مزید تفصیلات کیلئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھئے!
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.