بوائز ہائی سکول کھوڑ رچھالہ کو ہائی سکنڈری ، گرلز مڈل سکول کھوڑ رچھالہ کو ہائی اور گرلز مڈل سکول کھمبی بیڑہ کو ہائی کا درجہ دینے پرکھوئی رٹہ میں جشن ، آتش بازی مٹھائی تقسیم کی گئی جیالے رقص کرتے رہے

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:08

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)بوائز ہائی سکول کھوڑ رچھالہ کو ہائی سکنڈری ، گرلز مڈل سکول کھوڑ رچھالہ کو ہائی اور گرلز مڈل سکول کھمبی بیڑہ کو ہائی کا درجہ دینے پرکھوئی رٹہ میں جشن ، آتش بازی مٹھائی تقسیم کی گئی جیالے رقص کرتے رہے لوگ ایک دوسرے کو مبارکبا د دیتے رہے مختلف مقاما ت پر تقریبات منعقد کی گئیں جس سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین فریاد ، داؤد گل، چےئرمین یونس ، ممبر شیر محمد، ممبر بیر ولی ، چوہدری عبدالرشید ، طالب پسوال، حاجی ریاض ودیگر نے کہا کہ وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سکولز کو اپ گریڈ کیا تعلیمی پیکچ منظوری سے ثابت ہو گیا کہ مطلوب انقلابی اعلیٰ سیاسی بصیرت کے مالک ہیں کھوئی رٹہ کی سیاست پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں عوام کا فیصلہ طے ہو چکا ہے مخالفین کے پاس اب کوئی پروپیگنڈہ نہیں جس سے وہ عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کریں تعلیم پیکج وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی سوچ اور محنت کا نتیجہ ہے آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب پاکستان پیپلز پارٹی کا عظیم کارنامہ ہے جسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا تعلیمی کی منظوری پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین ، وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر، وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلو ب انقلابی ، وزیر تعلیم میاں وحید اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔