امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 3 افراد ہلاک،ہنگامی صورتحال نافذ

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:08

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد3 ہوگئی،ٹیکساس میں بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا،شدید بارش کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔حکام کے مطابق بارش کے سبب ہونے والے حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ڈیلاس میں پانی میں پھنسی خاتون کو نکالنے کی کوشش میں پولیس اہلکار ڈوب گیا۔ سیلاب اور بارش کی وجہ سے ڈیلاس میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :