عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جس میں انکشاف کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی۔

(جاری ہے)

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کا ایک ڈائریکٹر، رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران شامل تھے ‘ جے آئی ٹی کا مینڈیٹ سازش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنا تھامشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بینک اکاوٴنٹس اور ٹیلی فون کالز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ‘رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم کو سازش کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا جو ایس آئی یو میں درج کیا جائے گا ‘مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :