طیارہ حادثہ کیس ،پائلٹ عصمت محمود نے ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) مبینہ طور پر نشے کی حالت میں طیارہ اڑانے کے باعث حادثہ کیس میں نامزد پائلٹ عصمت محمود نے ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

نجی ائیر لائن کے معطل پائلٹ عصمت محمود کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فنی خرابی کے باوجود طیارے کو بڑے حادثے سے بچایا ۔

طیارہ بحفاظت اتارنے کے بعد مسافروں نے اپنا ہیرو قرار دیا ۔سول ایوی ایشن اور نجی ائیر لائن نے اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے مجھے قربانی کا بکرا بنایا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرایا ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سرور روڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :