شاہ رخ خان کی طرح دو گھنٹے رومانس نہیں کرسکتا ‘ عمران ہاشمی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:29

شاہ رخ خان کی طرح دو گھنٹے رومانس نہیں کرسکتا ‘ عمران ہاشمی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ انکا سکرین پر رومانس کرنے کا انداز شاہ رخ خان سے قدرے مختلف ہے۔36سالہ اداکار نے ٹی سیریز کی نئی آنے والی ویڈیو”میں رہوں یا نہ رہوں“ کی لانچ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ سپر سٹار شاہ رخ خان کی طرح سکرن پر دوگھنٹے تک رومانس نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اداکار کا کہنا تھا کہ انکا سکرین پر رومانس صرف دو منٹ تک ہی چل سکتا ہے۔ واضح رہے عمران ہاشمی کو بولی ووڈ انڈسٹری میں سیریل کسر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاہم عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس ٹیگ سے جلد نجات حاصل کرلیں۔عمران ہاشمی آجکل معروف بھارتی سابق کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”اظہر“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عمران ہاشمی کی اظہر آئندہ سال13مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :