دیپکا پڈکون نے رنبیر کپور کو اپنی مرضی کرنے کی اجازت دیدی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:29

دیپکا پڈکون نے رنبیر کپور کو اپنی مرضی کرنے کی اجازت دیدی

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کی طرف سے چند روز قبل دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انکے سابق محبوب اداکار رنبیر کپور انکی اجازت کے بنا شادی نہیں کر سکتے۔ تاہم اداکارہ کی طرف سے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا گیا کہ انھیں اندازہ نہیں تھا کہ انکا مذکورہ بیان کیا رنگ لائے گا۔

29سالہ اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں اپنے گزشتہ بیان پر شدید دکھ ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اداکار کو اپنی نجی زندگی کے متعلق تمام ترفیصلوں پر مکمل اختیارحاصل ہے۔علاوہ ازیں اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ جس وقت اداکارہ کی طرف سے انکی شادی کے متعلق بیان دیا گیا تھا اس وقت وہ بھی موقع پر موجود تھے اور یہ سب محض مذاق کے موڈ میں کہا گیا تھا۔ر پورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور اپنی حالیہ گرل فرینڈ اداکارہ قطرینہ کیف کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی فلم تماشا آج شائقین کیلئے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔