کراچی ،کورنگی میں ٹائر فیکٹری میں لگی آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری کے گودام کی آگ پر فائربریگیڈ نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا ، لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر جل کر تباہ ہوگئے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹائر فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے نکلنے والا سیاہ بادلوں کا دھواں دور دور سے نظر آرہا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیں لیکن آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں اور ایک باؤزر بھی پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ نے قابو پالیا۔ آگ درمیانے درجے کی تھی۔ آگ سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر تباہ ہوگئے۔ فیکٹری میں کوئی شخص موجود نہیں تھا اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :