اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ‘الیکشن کمیشن کے 640 پریزائیڈنگ افسران کو3روز کیلئے درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے 640 پریزائیڈنگ افسران کو3روز کیلئے درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اختیارات 29 نومبر سے یکم دسمبر تک ہوں گے جن کے تحت پریذائیڈنگ افسران موقع پر ہی سزا دے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق موقع پر دی جانے والی سزا ناقابل ضمانت ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان اختیارات کے تحت پریزائیڈنگ افسران فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کر سکیں گے، بلدیاتی انتخابات کیلئے 640پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں جن میں 383مرد اور 256خواتین پریزائیڈنگ افسران شامل ہیں۔