فنکار کے فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ راحت فتح علی خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:34

فنکار کے فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ راحت فتح علی خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کچھ قواعد و ضوابط ہیں جن کا خیال سب کو رکھنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں مگر میں بھارت سمیت پوری دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں اپنے ملک کی عزت کو تر جیح دیتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فنکار کے فن کی کوئی سر حد اور حد نہیں ہوتی ۔