سکیورٹی خدشات ،بیلجیئم میں بند دروازوں کے پیچھے فٹبا ل میچ کھیلا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:40

سکیورٹی خدشات ،بیلجیئم میں بند دروازوں کے پیچھے فٹبا ل میچ کھیلا گیا

بروگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)یورپالیگا فٹبال چیمپئن شپ میں اٹالین فٹبال کلب نیپولی نے بیلجیئم کے کلب بروگ کو 1-0سے شکست دے دی ،یہ میچ بروگ کے خالی سٹیڈیم میں کھیلا گیا کیونکہ بیلجیئم کی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث تماشائیوں کے میچ دیکھنے پر پابندی عائد کردی تھی ،میدان میں کھلاڑی کھیلتے رہے اور سٹینڈز میں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کیساتھ میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم کے بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جانیوالے میچ میں نیپولی نے ایونٹ کے گروپ ڈی میں ریکارڈ مسلسل 5ویں کامیابی سمیٹی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پالی۔