نواز شریف کی آمریت پرویز مشرف کی آمریت سے زیادہ جابرانہ ہے؛عمران خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی آمریت پرویز مشرف کی آمریت سے زیادہ جابرانہ ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم سے مجھے روکا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو مہم چلانے کی اجازت دی گئی۔ ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت پولیس کا سیاسی اور بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کی مثال ماڈل ٹاؤن واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم سے مجھے روکا گیا لیکن مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو مہم چلانے کی کھلی اجازت دی گئی۔ محض مہم چلانے پر مجھ پر 2 ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی آمریت سے تو مشرف کی آمریت کم جابرانہ تھی