چینی جنگی طیاروں کی پروازیں، جاپان چوکس

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)جاپان نے اپنے ایف پندرہ جنگی ہوائی جہازوں کو اپنے جنوبی جزیروں اوکی ناوا اور میاکو میں تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کی وزارت دفاع کے ترجمان جیجی پریس کے مطابق یہ اقدام چین کے جنگی طیاروں کی جاپان فضائی حدود کے قریب پروازیں کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ چین کے جنگی طیارے بحیرہ جنوبی چین کے قریب سے اڑنے کے بعد بحر الکاہل تک گئے اور پھر واپس لوٹ آئے۔ اِس دوران انہوں نے جاپانی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ان میں جنگی طیاروں کے علاوہ وارننگ ایئر کرافٹ بھی شامل تھے۔