خلیجی ریاستیں مہاجرین کو پناہ دیں، فرانسیسی وزیراعظم

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) فرانسیسی وزیراعظم مانوئل والس نے کہا ہے کہ خلیجی عرب ریاستوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ شامیوں کو پناہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یورپ اپنی سرحدوں کو کنٹرول نہیں کرتا تو بلقان کے خطے میں ’انسانی المیہ‘ جنم لے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

والس کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر یہ دہراتے ہیں کہ یورپ شام سے آنے والے تمام مہاجرین کو قبول نہیں کر سکتا، اس لیے شامی مسئلے کا سفارتی، فوجی اور سیاسی حل ضروری ہے۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور وہ اس حوالے سے خاص طور پر خلیجی ریاستوں کو عملاً آگے بڑھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :