افغان اہلکار کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش، گارڈ ہلاک

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:41

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) افغان الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کا ایک اہلکار کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم وہ اہلکار اس میں محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کابل میں اس اہکار کی گاڑی پر کیے گئے حملے میں اِس اہلکار کا گارڈ ہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کا اعلیٰ اہلکار کا نام ہاولیا رودوال بتایا گیا ہے اور وہ کابل صوبے کا ڈائریکٹر ہے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :