اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ، پولنگ کے روزتمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:42

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ، پولنگ کے روزتمام تعلیمی ادارے بند رہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر پولنگ کے روز 30 نومبر کو تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا جبکہ دیگر سرکاری اداروں میں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے روز 30 نومبر (پیر ) کے روز وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی جبکہ پولنگ کے روز اسلام آباد انتظامیہ ،وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت اور مساوی سطح کے دفاتر ،محکمے اور دفاتر کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام ہوگا