حکومت نے خواتین کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہمی کیلئے پچاس لیبارٹریز قائم کردیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) حکومت نے خواتین کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے پچاس لیبارٹریز قائم کردی ہیں جس میں چار سے پانچ ہزار خواتین تعلیم حاصل کرسکیں گی ۔ خواتین کو انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں تعلیم دی جائے گی تاکہ پاکستان کی خواتین جدید دور کی تعلیم سے مستفید کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر مملکت انفارمیشن و کمیونیکشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے خواتین کو مزید جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور جدید علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے خواتین کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے یہ پروگرام پاکستان بیت المال ، یونیورسل سروس فنڈاور مائیکرو سافٹ کی مدد سے شروع کیا گیا ہے اور ان تینوں آرگنائزیشن نے یادداشت پر باقاعدہ دستخط بھی کردیئے ہیں وزیر مملکت انوشہ ر حمان نے پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے خواتین کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی خواتین کے بغیر نامکمل ہے اور خواتین کو مضبوط کردار دینے کیلئے حکومت کی ان کی تربیت کیلئے مثبت قدم لے رہی ہے اس پروگرام سے جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں اضافہ اور خواتین کو روزگار مہیا کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے ٹیلی سینٹر پراجیکٹ ، سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی پارک اور ٹیکنالوجی سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں جدید دور کے ٹیکنالوجی کا رحجان پیدا کیا جاسکے

متعلقہ عنوان :