کراچی؛ عدالت نے سوئی سدرن گیس کے موجودہ اورسابق ایم ڈی کو14روزریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) عدالت نے سوئی سدرن گیس کے موجودہ اورسابق ایم ڈی کو14روزریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی شعیب وارثی اورسابق ایم ڈی زبیرصدیقی کوکرپشن کے الزام میں 14روزہ ریمانڈ پرفیڈریل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا ہے ملزمان کوسندھ رینجرز نے گرفتار کیاتھا اوروہ 90روز تک رینجرز کی تحویل میں بھی رہے ہیں دونوں ملزمان گرفتار سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے قریبی ساتھی ہیں ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پرکرپشن کی ۔

متعلقہ عنوان :