روس نے گرائے جانے والے جہاز کا فلائٹ پلان امریکا کو نہیں دیا تھا، امریکی حکام

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) امریکی حکام نے کہا ہے کہ روس نے اپنے اس جہاز کی پرواز کا پلان امریکا کو نہیں دیا تھا جسے منگل کے روز ترک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو امریکی اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر پوٹن کے عوامی بیان کے برعکس روس نے اْس آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی تھیں جس میں گرایا جانے والا طیارہ شریک تھا۔قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا تھا کہ نشانہ بنائے جانے والے جہاز کے آپریشن کے بارے میں امریکی حکام کو قبل از وقت بتا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :