یمن ، تعز میں باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج کی بمباری دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:49
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) یمن کے وسطی شہر تعز میں الراھدہ اور الشریجہ کے مقامات پر اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ، تعز کی ثعبات کالونی، القصر ری پبلیکن محل، کلابہ، الاربعین، الزنوج اور جبل جرہ میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن میں سرگرم عوامی مزاحمتی فوسز کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہوں نے الراھدہ کے مقام پر حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی اہم مقامات پر حکومتی فورسز اور باغیوں کیدرمیان لڑائی جاری ہے اور حکومت نواز قوتیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔(جاری ہے)
الشریجہ اور الراھدہ کے محاذوں پر مزاحمتی فورسز کا پلڑا بھاری ہے اور وہ دشمن کو شکست دیتیہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تعز کے بعض ٹیلوں اور پہاڑی علاقوں میں حوثی باغیوں نے اپنے چھاپہ مار دستے تعینات کر رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے الراھدہ کو ملانے والی سڑکوں کو جگہ جگہ سے اکھاڑ دیا ہے اور پلوں کو دھماکوں سے اڑا یا جا رہا ہے تاکہ الراھدہ سے حکومتی فورسز کی پیش قدمی روکی جا سکے۔ حکومتی عہدیدار کاکہنا تھا کہ فوج نے الراھدہ کے بند راستے کھولنے کا پلان تیار کرلیا ہے تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔ادھر باب المندب بندرگاہ کے قریبی علاقے ذباب میں علی صالح اور حوثی باغیوں کی حکومت نواز فورسز کے ساتھ خوفناک لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔ باغیوں نے چند روز قبل ذباب کے مقام پر المعری فوجی کیمپ کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے حملہ کیا تھا تاہم اس میں ناکامی کیبعد باغیوں نے دوسرے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔مآرب شہر میں بھی اتحادی ممالک کے طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔ مآرب میں جبل ھیلان پرمتمرز حوثی باغیوں،مغربی مآرب کی صرواح گورنرسیکرٹیریٹ اور دیگر مقامات پر اتحادی طیاروں نے جمعہ کے روز متعدد حملے کیے ہیں۔دارالحکومت صنعاء سے ایک عسکری ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ حوثی باغیوں نے حکومتی فورسز کے حملوں کے پیش نظر سیکڑوں نئے جنگجو اور تازہ دم دستے تعینات کیے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.