برطانوی گلوکارہ اڈیل نئے البم ”ٹوئٹی فائیو کی 8 لاکھ کاپیاں فروخت

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:54

برطانوی گلوکارہ اڈیل نئے البم ”ٹوئٹی فائیو کی 8 لاکھ کاپیاں فروخت

لندن۔ 28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء)برطانوی گلوکارہ اڈیل کے نئے البم ”ٹوئٹی فائیو“نے نئی تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے گلوکارہ اڈیل کے نئے البم ”ٹوئٹی فائیو“کی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 8 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں جو برطانوی چارٹ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ان کا یہ نیا البم پہلا البم بن گیا ہے جس کو ایک ہفتے میں ایک لاکھ لوگوں نے ڈاوٴن لوڈ کیا۔آفیشل چارٹس کمپنی کے ایگزیکٹیو مارٹن ٹیلبٹ کا کہنا ہے یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اڈیل کے دو البم ریلیز کرچکی ہیں اور یہ دونوں البم میوزک چارٹس پہ پہلے نمبر پر رہے ہیں۔