میرپور کے عوام کی سوچ بدل رہی ہے،مخصوص اجارہ دارانہ سیاست کا خاتمہ کر کے میرٹ بحال کیا جائیگا، اعجاز رضا

تمام قبیلوں ،طبقوں کو مساوی حقوق ،میرپور کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے منظم جدوجہد کریں گے، رہنماء ن لیگ آزاد کشمیر

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی اعجاز رضا نے کہا کہ میرپور کے عوام کی سوچ بدل رہی ہے،مخصوص اجارہ دارانہ سیاست کا خاتمہ کر کے میرٹ بحال کیا جائے گا ۔ تمام قبیلوں اور طبقوں کو مساوی حقوق اور تارکین وطن کے شہر میرپور کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے منظم جدوجہد کریں گئے ۔

منگلاڈیم توسیعی منصوبہ ،MPUواٹر سپلائی ،سیوریج سسٹم اربوں روپے کے منصو بہ کرپشن کی نظر ہوگئے ۔انٹرنیشنل میچز اور ایئر پورٹ کے لئے انٹرنیشنل معیار کا ہو ٹل ضروری ہے جبکہ میرپور میں انٹرنیشنل معیار پر بننے والے پی سی ہوٹل کو حکومت کی طرف سے رکاوٹ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کے مترادف ہے ۔ منگلاڈیم ہاوسنگ اتھارٹی نے ایک ارب سے زائد رقم ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کر دی مگر تاحال نیوسٹی اور قصبوں کی مین شاہراہیں کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی اعجاز رضا نے مسلم لیگ یوتھ ن کے کارکنوں سے بات چیت کے دوران کاا نھوں نے کہا کہ میرپور مسائل کی آماجگاہ بن چکا ، آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے میرپور کے عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔سیاست اور انتخابات کو پیسے کا کھیل بنا دیا گیا ۔

میرپور کے منتخب ممبر اسمبلی کے پاس حلقہ میرپور کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹائم نہیں ۔عوام سے ووٹ لیکر مسائل حل کروانے کے خواب دیکھانے والوں کو اب عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں۔ میرپور میں ہزاروں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان روز گاکر تلاش میں خوار ہو رہے جبکہ سرکاری ملازمتوں پر مخصوص افراد نے قبضہ کر کے اپنے من پسند افراد کی بھرتیاں کر لیتے ہیں ۔سرکاری ادارہ جات میں سیاسی مداخلت کی انتہا ہوچکی ہے آفیسران کو غلط کام نہ کرنے پر سزا کے طور پر تبادلے اور سزائیں دینے سے سرکاری ملازمین بھی عدم تحفظ کاشکا رہیں ۔

متعلقہ عنوان :