سندھ کے 7اضلاع کی حلقہ بندیاں تبدیل ،5ٹاؤن کمیٹیاں یونین کونسلز میں تبدیل
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) سندھ حکومت نے سندھ کے 7 اضلاع کی حلقہ بندیاں تبدیل کردی ہیں۔ محکمہ بلدیات سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی پانچ ٹاؤن کمیٹیوں کو ختم کر کے یونین کونسلز بنادیا گیاہے۔ ضلع نوشہرو فیروز میں دو ٹاون کمیٹیاں محبت ڈیرو، بھورٹی ٹاؤن کمیٹی دبھڑو، ٹاؤن کمیٹی خانواہن ختم کردی گئی ہیں۔
میرپورخاص کی میونسپل کمیٹی شجاع آباد کو ٹاؤن کمیٹی بنادیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل میرپور خاص میں 9یونین کونسلز کا اضافہ کردیا گیاہے۔ضلع بے نظیر آباد، میونسپل کمیٹی سے تین وارڈز کم کر دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل بے نظیرآباد میں دو یونین کونسلز کا اضافہ کردیا گیاہے۔ میونسپل کمیٹی نوابشاہ سے دیہی علاقے نکال دیے گئے۔(جاری ہے)
سانگھڑ، میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم سے تین دیہہ کے علاقے نکال دیے گئے۔
حیدرآباد میں میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام میں ایک دیہہ کا اضافہ ٹنڈوالہ یار ڈسٹرکٹ کونسل میں ایک یونین کونسل کا اضافہ جامشورو، ٹاون کمیٹی سن میں ایک وارڈ کم اور ٹاون کمیٹی جامشورو میں4وارڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں حیدر آباد ڈویژن کے ضلع بدین کا ذکر گول کردیا گیا۔ بدین کی چار ٹاون کمیٹی اور چار یونین کونسلوں میں الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن ان علاقوں میں ملتوی شدہ الیکشن کی تاریخ دے گا۔ سیکرٹری بلدیات عمران عطا سومرو کے مطابق حلقہ بندیوں میں نئی تبدیلی عدالت عظمی کے حکم پر کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.