کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر پگھل گئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر جل کر خاکستر ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں عرصہ دراز سے بند فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں اور باؤزر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو تو پا لیا تاہم لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرز جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا البتہ آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :